تھانہ کُر پولیس کاڈاکوئوں سے مقابلہ،دو ڈاکوہلاک۔فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل پولیس ٹیم تشکیل

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:56

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) تھانہ کُر پولیس کاڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا جس میںدو ڈاکوہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان عامر وحید نے بتایا کہ آج چار کس نامعلوم ملزمان مسلح بسواری موٹر سائیکل ہائے نے چک نمبر600گ ب سے (علاقہ تھانہ باہلک) مسمیان فلک شیر ولد رحمت ،عبدالرحمان ولد منظور اور عالم شیر ولد احمد اقوام کچھی سکنائے 600گ ب سے مبلغ30ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر چک نمبر594گ ب کی جانب فرار ہوگئے ،بذریعہ وائرلیس کنٹرول اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او معہ ہمراہی ملازمان چک نمبر594گ ب کی طرف روانہ ہوئے جب امام بارگاہ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والے 4کس نامعلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل ہائے کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی توملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی اسی اثنا میں دو کس نامعلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے گر گئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میںداخل ہوگئے جبکہ دو کس نامعلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،فصل کماد میں داخل ہونے والے ملزمان نے مسلسل پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی جس پر پولیس پارٹی نے گی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،کچھ دیرفائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی طرف سے فائرنگ بندہونے پر محتاط انداز میںآگے جا کر دیکھا تو دو کس نامعلوم ملزمان زخمی ہوئے پڑے تھے ۔جن کے پاس سے کلاشنکوف اور پمپ ایکشن پڑی ہوئی ملی ۔جائے وقوعہ و گزاشتہ سے موٹر سائیکل 1793/FDNحسب ضابطہ قبضہ پولیس میںلیا گیا ۔مضروب ملزمان کوبرائے علاج معالجہ ہسپتال لے جا رہے تھے کہ ملزمان راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے سی پی او فیصل آباد افضال احمدکوثر نے ایس پی صدر ڈویژن کی سربراہی میں سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے جوکہ مختلف جگہوںپر ریڈ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :