میکسیکو میں ایک صحافی کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 15:12

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) میکسیکو کے شمالی شہر چیاہواہوامیں ایک صحافی کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جبکہ صحافتی تنظیموں نے اس صحافی کی ہلاکت کے اس کے کام سے تعلق بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو عالمی ذرائع ابلاغ نے جرنلسٹ فورم کے حوالہ سے بتایا کہ نامعلوم افراد نے جے سوس ایڈریان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کام کی جگہ پر جانے کیلئے گاڑی میں سوار ہورہے تھے ۔ میکسیکو کے تمام صحافیوں نے اپنے ساتھی رپورٹر کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اطہار کیا ہے ۔جرنلسٹ فورم کے صدر اینجل ذوبیا نے چیا ہواہوا کے سرکاری پراسیکیوٹرز سے ورکنگ جرنلسٹ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :