سپانسر شپ نہ ملی تو ٹائٹل چھن جائے گا، باکسر محمد وسیم
منگل 13 دسمبر 2016 13:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے گولڈ ٹائٹل کے مقابلے کے لیے سپانسرز نہ ملنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نے کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد اب وہ گولڈ ٹائٹل کے مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے ان کو سپانسر چائیے لیکن ابھی تک سپانسر نہیں ملے۔انھوں نے حکام سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کی جانب سے ان کو سپانسر کرنے کے جو وعدے کیے گئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا اگر ان کو 19 دنوں میں سپانسرز نہیں ملے تو وہ اپنے اعزاز سے محروم ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
محمد وسیم نے کہا کہ اگر صرف اسپانسر نہ ملنے کہ وجہ سے وہ اپنے اعزاز سے محروم ہوئے تو یہ انتہائی افسوسناک ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اب تک ان کو کورین پروموٹر اینڈی کم سپانسر کرتے رہے ہیں لیکن پاکستان سے سپانسر شپ کے وعدے پورے نہ ہونے کے باعث انھوں نے انھیں مزید سپانسر کرنے سے انکار کیا ہے۔محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کوریا میں ان کو لوگ سپانسر کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی شرط یہ ہے کہ میں پاکستان کی شہریت ترک کروں۔انھوں نے کہا کہ وہ اب تک جتنے بھی مقابلوں میں حصہ لیتے رہے ان میں وہ پاکستانی کی حیثیت سے حصہ لیتے رہے لیکن اب وہ کس طرح چند سپانسر کے لیے دوسرے ملک کی شہریت اختیار کریں۔محمد وسیم نے گذشتہ ماہ کوریا میں اپنے ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ ٹائٹل جیتنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.