حویلیاں طیارہ حادثہ ، چترال کی چودہ سالہ لڑکی نے پورا خاندان کھو دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 13:13
حویلیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : گذشتہ ہفتے پی آئی اے کی پرواز 661 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 47 مسافر شہید ہو گئے۔ اس طیارے میں جہاں معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید اور ڈی سی چترال جیسے لوگ موجود تھے وہیں چترال سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان بھی تھا جو اس حادثے کا شکار ہوا۔
(جاری ہے)
افسوسناک خبر یہ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے اس خاندان میں موجود اکلوتی چودہ سالہ لڑکی نے اپنے پورے خاندان کو اس بد قسمت طیارہ حادثے میں کھو دیا۔
14 سالہ لڑکی ساتویں جماعت کی طالبعلم ہے ، حسینہ بی بی اپنے امتحانات کی وجہ سے اس بد قسمت طیارے میں سوار نہیں ہوئی لیکن طیارہ حادثے میں حسینہ بی بی نے اپنے ماں ، باپ ، دو بھائیوں اور دو بہنوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ حسینہ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد لایا گیا جہاں اس کے اہل خانہ کی شناخت کے بعد ان کی میتیں ان کے آبائی علاقہ میں حسینہ بی بی کے ہمراہ روانہ کر دی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.