لال سہانرابہاولپور چو لستان میں کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016ء کے تحت 22 کالے ہرن، 29 چنکارہ کی کامیاب ٹرافی ہنٹنگ کروائی جا چکی ہے، خالد عیاض خان
منگل 13 دسمبر 2016 16:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب تک ملکی و غیر ملکی 42 شکاری حضرات 22 کالے ہرن اور29 چنکارہ ہرن کی ٹرافی ہنٹنگ سے لطف اندوز ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قانونی شکاریوں کو شکار کے مواقع فراہم کرنے کا بنیادی مقصد ملک میں سپورٹس ہنٹنگ کو فروغ دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شکاریوں کے پر زور اصرار پر کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ کی اختتامی تاریخ میں توسیع پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔خالد عیاض خان نے بتایا کہ کالے ہرن کی ٹرافی ہنٹنگ میں صہیب جاوید نے 32.3 اور 26انچ کی دو ، علی احسن نے 29انچ ،عثمان احسن نے 27 اور28انچ کی 2ٹرافیاں ، عباس مختار نے 26.5 انچ ،امین رحمان نے 32 انچ ، راجہ محمد مجاہد نے 24 انچ، بدر منیر نے 36 انچ ، ہشام اسامہ خان نے 24 انچ، 35 انچ اور 36.5 انچ کی تین، راحیل منیر نی29 انچ، حمزہ علی چوہدری نے 29 انچ، محمد حنیف نے 25 انچ، معین سلیم نے 26 انچ، محمد رحمان نے 25 انچ، چوہدری محمد الہی نے 27 انچ ، خالد سلیمان نے 27.5 اور 28 انچ کی دو، جیکس سپیمر(JACQUES SPAMER ) نے 30.3 انچ جبکہ زبیر کیانی نے 26 انچ کی ٹرافیاں ہنٹ کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016ء کے تحت اب تک کالا ہرن کی ہنٹ کی جانیوالی ٹرافیوں میں ہشام اسامہ خان 36.5 انچ کی ٹرافی ہنٹ کرنے پر پہلے نمبر پر ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ میںملتان کے فخرعباس بوسن نے 13 انچ ،میجر(ر) حبیب خانزادہ نے 12.6 انچ کی دو ، جہانزیب اشتیاق خانزادہ نے 12.2 انچ ، جبکہ نبیل رئوف خان شیروانی نے 11.5 انچ کی ایک ، رحمان نسیم نے 10 انچ اور 12 انچ کی دو ، عمران سعید نے 13.2 انچ، عمر شفیق چوہدری نے 12.2 انچ کی ایک، راجہ عاصم رحمان نے 12.6 انچ کی ایک، طیب بلال نے 12 انچ کی دو اور 11.9 انچ ، سہیل توصیف نے 9 انچ ، 12.6 انچ اور 13.2 انچ کی تین ، فقیر شہریار نے 12 انچ، سید محمد مرتضی زیدی نے 11.5 انچ سید افتخار حسین شاہ نے 11.3 انچ، آغا وقار جاوید نے 12.2 انچ، ہشام اسامہ خان نے 11 انچ کی دو جبکہ 13.7 انچ کی ایک ٹرافی، عرفان حیدر بوسن نے 12.11 انچ، نوازش علی خان بوسن نے 13.7 ، صہیب جاوید نے 12.3 انچ، میتھیو مائیکل (Matthieu Michel Paul Roger) نے 12.1 انچ ، عثمان احسن نے 11.1 انچ اور علی احسن نے 10 انچ کی ایک ٹرافی ہنٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016 ء کے تحت اب تک چنکارہ کی ہنٹ کی جانیوالی 29 ٹرافیوں میںہشام اسامہ خان اور نوازش علی خان بوسن 13.7 انچ کی ٹرافی ہنٹ کرنے پر پہلی پوزیشن حاصل ہے۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.