وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی اے ، بی کام ، معادلہ کے انتخابی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

منگل 13 دسمبر 2016 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے ، بی کام، معادلہ(مدارس اورہومیو پیتھک)پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تایخ میں3سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 14دسمبر سی16دسمبر 2016 تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بی اے،بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس3ہزار6سو روپے ہے جبکہ بی اے ، بی کام (مشترکہ) کی امتحانی فیس5ہزار3سوروپے اور امتحانی فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔