وفاقی جامعہ اردو میں بی اے، بی کام ،مدارس اورہومیو پیتھک (پرائیویٹ)امتحانات کا آغاز24دسمبر2016 سے ہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولا کوٹ میں بی اے، بی کام ،مدارس اورہومیو پیتھک (پرائیویٹ)امتحانات کا آغاز24دسمبر2016 سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول طلبہ و طالبات کے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں ۔وہ طلباء جنہیں ابھی تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے ہو وہ 19دسمبر تک گلشن اقبال کیمپس کے ایم ایس سی بلاک میں قائم پرائیویٹ امتحانی کائونٹر سے رابطہ کریں۔