افغانستان ،بم دھماکے میںبارڈر پولیس کا سینئر کمانڈر ہلاک

شدت پسندوں نے جنرل ولی جان کی گاڑی کے ساتھ مقناطیسی بم نصب کیا تھا،صوبائی پولیس چیف

منگل 13 دسمبر 2016 22:25

افغانستان ،بم دھماکے میںبارڈر پولیس کا سینئر کمانڈر ہلاک
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں دھماکے میںبارڈر پولیس کا سینئر کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو افغان میڈیا کے مطابق مقامی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ضلع دانگا میں دھماکے کے نتیجے میں بارڈر پولیس فورس کے تھرڈ بریگیڈ کمانڈر ہلاک ہوگئے ۔صوبائی پولیس کے سربراہ جمعہ گل ہمت کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے جنرل ولی جان کی گاڑی کے ساتھ مقناطیسی بم نصب کیا تھا۔طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے تاحال واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔