کراچی سمیت سندھ کے عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہیں، عوام کئی دہائیوں کی ناقص حکمرانی سے بیزار ہو چکے ہیں، اپنے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ(ن) کی سندھ میںحکومت چاہتے ہیں

مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرکا وزیر ریلوے سعد رفیق کے کراچی دورے کے بعد کارکنوں سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کی طرف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کوملنے والی پذیرائی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے عوام سندھ کے موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں اہلیان کراچی نے خواجہ سعد رفیق کا جس طرح استقبال کیا اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا وہ ہمارے کارکنوں اور ذمہ داران کی محنت اور مربوط رابطوں کی روشن مثال ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کراچی کے دورے کے بعد لاہور روانگی کے بعد کارکنوں اور عہدے داراں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جن میںحاجی امین مانا، ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، جنرل سیکریٹری اسلم خٹک، رانا صفدر جاوید، وفاقی وزیر مذہبی امور کے کوآرڈینیٹر سردار محمد نذیر، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری حاجی صالحین، شاہد رانا، اقبال خاکسار، کرامت چوہان،ڈاکٹر گل رعنا، اقبال بیگم، چیئرمین چوہدری اسد، ندیم آرائیں، چوہدری نواز اولکھ، وقار تنولی، رفیق خان، محمد فاضل عباسی، نیب اللہ نیازی، راجہ مہربان، رانا عارف نمایاں تھیسندھ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دوسرا ناقابل تسخیر قلعہ بننے جا رہا ہے کراچی کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سندھ میںحکومت چاہتے ہیں سندھ کے عوام کئی دہائیوں کی ناقص حکمرانی سے بیزار ہو چکے ہیں اور متبادل قیادت کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور مقامی ذمہ داران کی طرف دیکھ رہے ہیں علی اکبر گجر نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کی بے مثال کوششوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی اداروں میں وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے ساتھیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی آپ کی کوششوں اور پارٹی کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے ، ہم قائد کے پیغام کو اسی جذبے کے ساتھ سندھ کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اور انشا اللہ سندھ کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دوسرا ناقابل تسخیر سیاسی قلعہ بنائیں گے۔