کولمبیا جہاز حادثے میں بچنے والے کو کچھ یاد نہیں
فہد شبیر بدھ 14 دسمبر 2016 09:54
بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر۔2016ء)2016ء میں کھیلوں کی دنیا میں جو سب سے افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ کولمبیا میں ہونے والا جہاز حادثہ تھا جس میں 75 افراد مارے گئے اور برازیل کی فٹ بال ٹیم چیپیکوئینس کے 19 اراکین بھی۔ اس واقعے نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا۔ ٹیم کے پرستاروں کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیموں نے بھی جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا لیکن اس جان لیوا حادثے میں بچ جانے والے اس ٹیم کے ایک رکن کو کچھ بھی یاد نہیں۔
زیمپیئر نیتو اس حادثے میں کسی طرح بچ گئے تھے لیکن دو ہفتوں سے کومے میں تھے۔ جب انہیں ہوش آیا تو پہلا سوال اس چیمپیئن شپ فائنل میں اسکور کے حوالے سے کیا جو کھیلنے کے لیے یہ ٹیم کولمبیا جا رہی تھی۔ ساتھ ہی نیتو نے اس پر بھی حیرت کی کہ آخر وہ اس میچ میں کیوں نہیں کھیلے۔(جاری ہے)
جب انہیں معلوم ہوگا کہ جہاز کو راستے میں حادثہ پیش آیا تھا تو ان کے جذبات کیا ہوں گے، اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس لیے ڈاکٹروں نے ان کی یادداشت پر خراب اثرات پڑنے سے روکنے کے لیے ابھی اس خبر کو ان سے چھپا رکھا ہے۔ وہ آہستہ آہستہ خبر کو ان کے سامنے لائیں گے۔ نیتو جہاز حادثے میں بچ جانے والے ٹیم کے چار اراکین میں سے ایک تھے، اور ان کے ساتھیوں کو بحالی کے بعد برازیل منتقل کردیا گیا ہے۔ لیکن نیتو اپنی سر کی شدید چوٹوں کی وجہ سے ابھی تک ہسپتال میں پڑے ہیںمزید اہم خبریں
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.