Live Updates

ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا

میں سیاست چھوڑنے کا فیصلہ 2021 میں کرچکا تھا، کہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد سیاست نہیں کروں گا، مستحکم جمہوریت میں لوگ سیاست چھوڑتے بھی ہیں، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مئی 2024 21:06

ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ یکم مئی 2024ء) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کاچسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا،میں سیاست چھوڑنے کا فیصلہ 2021 میں کرچکا تھا، کہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد میں سیاست نہیں کروں گا،مستحکم جمہوریت میں لوگ سیاست چھوڑتے بھی ہیں۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحکم جمہوریت میں لوگ سیاست چھوڑتے بھی ہیں، سیاست کا میرا جو تجربہ ہے اس میں یہ دیسی بات ہے کہ جو سیاستدان بن جاتا ہے وہ سیاست نہیں چھوڑتا، جہاں سیاست ایک دھندا بن جاتا ہے، جہاں پر میچور ڈیموکریسی ہے وہاں یہ عام بات ہے، ایک بندہ پبلک سروس یا پرائیویٹ سیکٹر سے آتا ہے اور پھر چلا جاتا ہے، امریکی سابق صدر اوباما اور بش کو دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک ایک بار گدی کی چس پڑ گئی تو پھر مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے باہر نکلا تو مجھ سے سوال ہوا کہ آئی پی پی نے آپ کو بھی جوائن کرنے کا کہا ہے تو میں نے کہا کہ بالکل آفر ہوئی ہے۔پھر کہا گیا آپ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں تو میں نے کہا جی بالکل ہوں، کیوں کہ اس وقت میں پی ٹی آئی کا حصہ تھا۔ میں نہ تو سیاستدا ن ہوں اور نہ بیک گراوٴنڈ سیاسی خاندان ہے۔

مجھے عمران خان نے متعدد بار مختلف ذریعے سے پیغام دیا کہ آپ پی ٹی آئی میں آئیں، ایک آدمی ہے پاکستان کے ساتھ مخلص ہے بہتری چاہتا ہے، اس کو ٹیکنینکلی مدد کی ضرورت ہے، عمران خان کی میری بیوی سے ملاقات ہوئی تو کہا کہ بہت بڑی قربانی دی ہے، 2012 میں ایک سال کیلئے شامل ہوا، 2013 کا الیکشن آیا، 2013 کا الیکشن آیا، میں اپنا کیریئرسب سے بڑی پاکستان کی کارپوریٹ جاب چھوڑ کر آگیا، میں نے ٹکٹ ہی نہیں مانگا، کیونکہ میرا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا، جب الیکشن ختم ہوگیا ، عمران خان زخمی تھے، تو مجھے کہا کہ اسد مجھے پارلیمنٹ میں تمہاری ضرورت ہے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسلام آباد کی سیٹ چھوڑ رہا ہوں، الیکشن لڑنا، پھر کھینچتے کھینچتے سیکرٹری جنرل بن گیا۔

عمران خان باہر نکلیں گے تو ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ اپنے اپنے گلے شکوے ضرور کریں گے، عمران خان کی میرے ساتھ ذاتی تعلقات میں کوئی کمی نہیں نظر آتی۔عمران خان سارے تین سال وزیراعظم رہے کسی کی تقریب میں نہیں گئے لیکن میرے بیٹے کی شادی میں آئے تھے، میں سیاست چھوڑنے کا فیصلہ 2021 میں کرچکا تھا، کہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد میں سیاست نہیں کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات