وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر تربت پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 11:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر تربت پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف تربت میں این 85 ہوشاب، سوراب شاہراہ کا افتتاح کریں گے ۔ ہوشاب ، سوراب شاہراہ کو ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ہے۔

(جاری ہے)

این 85 شاہراہ پاک چین اتقصادی راہداری کے مغربی روٹ کا بھی اہم حصہ ہے۔ شاہراہ کو مجموعی طور پر 22 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔448 کلومیٹ طویل شاہراہ کے منصوبے میں 16 پُل اور1502 سے زائد پُلیاں تعمیر کی گئی ہیں۔ ہوشاب سوراب شاہراہ کوئٹہ کو گوادر بندرگاہ سے منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر بندرگاہ کو این 25 سے منسلک کرے گی۔

متعلقہ عنوان :