جنید نے چترال میں ایک شخص سے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کا وعدہ لیا تھا ۔ دوست سہیل خان
سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 13:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء): معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کی وفات کے بعد ان کے دوست سہیل خان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ میں اور جنید بھائی گذشتہ کافی عرصہ سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔اس دوران کئی مرتبہ ہم دو تین ممالک کے دوروں پر بھی ساتھ تھے ۔ اس مرتبہ ہمیں تبلیغ کے سلسلے میں چترال جانا تھے ۔ لیکن ہم ایک ہفتہ لیٹ ہو گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید اور میں چترال ایک ساتھ گئے اور دن رات ساتھ گزارے۔(جاری ہے)
سہیل خان نے بتایا کہ چترال جانے کے بعد جنید میں کچھ تبدیلیاں آئیں جن میں سے ایک یہ تھی کہ وہ بہت خاموش ہو گئے تھے ۔ اور وقتا فوقتا موت کا تذکرہ بھی کرتے تھے۔ طیارہ گرنے سے ایک دن قبل انہوں نے چترال میں موجود ایک شخص سے بات کی اور کہا کہ آپ مجھ سے وعدہ کریں کہ آپ میری نماز جنازہ میں ضرور شرکت کریں گے۔
سہیل خان نے بتایا کہ جنید کی ان باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں پہلے ہی سے تھوڑا سا الہام ہو گیا تھا کہ کچھ ہونے والا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور محفل سے ہمیں بلاوا آیا تو میں نے جنید بھائی سے کہا کہ ہم دونوں میں سے کسی ایک کو جانا ہو گا ۔ جس پر جنید نے کہا کہ میرا جانا مشکل ہو گا آپ پہلے چلے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.