بارہو اں سالانہ کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز(کل) سے ہوگا 330اسٹالز لگائے جائیںگے
500,000 افراد کی شرکت متوقع،تمام موضوعات پر انتہائی کم قیمت میں کتابیں دستیاب ہوں گی،عزیز خالد اور اویس مرزا جمیل
بدھ 14 دسمبر 2016 18:11
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی کتب میلے کے کنونئیر اویس مرزا جمیل اور پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب عزیز خالد نے منگل کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل بُک فائونڈیشن‘ کیبنٹ ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان نے اس بُک فیئر کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون کیا ہے۔ یہ کتب میلہ کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 1-2-3 میں لگایا جائے گا۔ اس کتب میلے میں 330اسٹالز لگائے جائیں گے۔اس موقع پر جناب اعجاز شاہ ایڈ وائزر بزنس ڈویلپمنٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی اور منفرد کتب میلہ ہوگا اس کتب میلہ کے زریعے ہمیں مختلف بین الاقوامی کتب میلوںکے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ فرینکفرٹ انٹر نیشنل بُک فئیر کے وائس پر یزیڈینٹ اس کتب میلہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتب میلہ نہ صرف پبلشرز کے لئے موثر ثابت ہوگا بلکہ یہ حکومتی سفارتکاری کے لئے بھی بہت موثر ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کتب میلے کے زریعے نوجوانوں کو اپنی ذہنی، سائنسی، ادبی اور ثقافتی صلاحیوں کو اُجاگر کرنے میںمد د ملے گی۔ پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب عزیز خالد نے بتایا کہ اس میلے میں5لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔کتب میلے میں ہر موضوع پر کتابیں دستیاب ہوں گی‘ اور عوام کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔اس کتب میلے میں تعلیمی پروگرام ‘ ٹاک شوز اور سیمینار بھی ہونگے اور کئی پبلشرز اپنی نئی کتب کی رونمائی بھی کریں گے۔ کراچی بین الاقوامی کتب میلہ کے کنوینئر جناب اویس مرزاجمیل نے بتایا کہ نمائش صبح 10سے رات9بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینئر وقار متین‘ ندیم مظہر‘ محمد اقبال غازیانی ‘ندیم اختر ‘ اقبال صالح محمد‘ سید اصغر زیدی اور سید ناصر حسین، کامران نورانی اورسلیم عبدالحسین بھی موجود تھے۔کتاب دوستی اور کتب بینی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا کتب میلہ اب بین الاقوامی حیثیت حاصل کر چکا ہے،اور ہر سال اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.