انسانی وسائل پیدا کئے بغیر سی پیک سے فوائد حاصل نہیں کئے جا سکیں گے، ڈاکٹر نظام الدین
بدھ 14 دسمبر 2016 20:51
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے اور یہ پولیٹیکل اکنامک انٹرپرائز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں اور دیگر ادارے اس پر صحیح انداز میں کام نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانے پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہمیں تیاری کرنی چاہئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنا سی پیک منصوبے کے راستے میں ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی وہ ہتھیار ہو گا جو اس خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے استعمال ہو گا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عبدالباسط نے کہا کہ ملکی معیشت کو لاء اینڈ آرڈر، گڈ گورننس، سیاسی عدم استحکام ، دہشت گردی اور منصوبوں اور بہترین پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہونا جیسے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے ہونے والی تجارت کا حجم آئندہ 10 سالوں میں اڑھائی ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ داروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور گوادر کی مارکیٹنگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے جغرافیائی محل ِ و قوع کا بہترین استعمال یقینی بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کے مابین مربوط تعلقات کے قیام کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ ہیلی کالج کی 90 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اپنے شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد متعلقہ شعبوں میں ہونے والی جدید تحقیق سے طلباء و طالبات کو آگاہ کرنا ہے اور ایک دوسرے کے تحقیقی کام سے استفادہ کرنا ہے۔ بعد ازاں مہمانانِ خصوصی کو شیلڈز پیش کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.