چترال، طیارہ حادثہ میںپیرا گلائڈنگ پائلٹ شہزادہ فرہاد عزیزاپنی جوان سال بیٹی طیبہ عزیز سمیت لقمہ اجل بن گئے
میں اسی دن بدقسمت جہاز میں پشاور سے آیا، جہاز میں پہلے سے خرابی تھی، لواری ٹاپ عبور کیا تو اس میں اچانک زوردار دھماکے جیسے آواز آئی اور ایک ونگ ہلنے لگا ، جہاز چترال ائیر پورٹ پر معمول کے مطابق نہیں اتر سکا، اترتے وقت ایسا لگا جیسا کہ ہمیں زمین پر پھینکا گیا،چترال کے وکیل کی گفتگو
بدھ 14 دسمبر 2016 21:33
(جاری ہے)
مگر پیرا گلائڈنگ کے صنعت اور فن کو اس نے چار چاند لگائے۔
چترال کے ایک مقامی وکیل وقاص احمد کا کہنا ہے جو بدقسمت جہاز حادثے کا شکار ہوا میں اسی دن اسی جہاز میں پشاور سے آیا تھا مگر جہاز میں پہلے سے خرابی تھی۔ انہوںنے کہا کہ جب جہاز نے لواری ٹاپ عبور کیا تو اس میں اچانک زوردار دھماکے جیسے آواز آئی اور ایک ونگ ہلنے جلنے لگا جسطرح وایبریشن ہورہی ہو۔ اس کے بعد جہاز چترال ائیر پورٹ پر معمول کے مطابق نہیں اتر سکا۔بلکہ وہ Divert ہوکر دروش تک گیا اور پھر مُڑ کر چترال کے ہوائی اڈے کی طرف بڑھا مگر اترتے وقت ہمیں ایسا لگا جیسا کہ ہمیں زمین پر پھینکا گیا۔شہزادہ مقصود الملک جو شہزادہ فرہاد عزیز کا قریبی رشتہ دار ہے کا کہنا ہے کہ انہوںنے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سب سے پہلے فرہاد کے بیٹے کے خون کا نمونہ دیا مگر دو دن بعد فون آیا کہ DNA ٹیسٹ کیلئے دوبارہ آئے اس کے بعد فون آیا کہ مرنے والوں کے ماں کو بھیجا جائے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بار بار چترال سے کیسے جاسکے۔انہوںنے صوبائی حکومت پر بھی کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو وہاں پہنچنا چاہئے تھا اور مرنے والوں کے لواحقین کے پاس بھی آنا چاہئے تھا۔ مگر یہاں سب کچھ بد انتظامی کا شکار ہورہا ہے۔شہزادہ فرہاد عزیز نے امریکی پائلٹ Brad Sander سے اڑان سیکھی اور اس کے بعد ہندوکش پیرا گلائڈنگ ایسوسی ایشن قائم کرکے سینکڑوں لوگوں کو تربیت دی جو آج ملک کے ہر حصے میں پیرا گلائڈنگ کا کامیاب مظاہرہ کر رہے ہیں۔ہمارے نمائندے نے 2014 میں شہزادہ فرہاد عزیز کے ساتھ ایک ٹنڈم فلائٹ کے ذریعے 15500 فٹ کی بلندی پر اڑان کی اور پہلے صحافی کے طور پر انہوںنے ہوا میں قدرتی مناظر کی دستاویزی فلم بنائی۔وہ ایک ٹنڈم پائلٹ تھے جنہوںنے 6,500 میٹر بلندی پر پرواز کرکے ریکارڈ قائم کی۔ تین گھنٹے کے اس پرواز (اڑان)میں انہوںنے 44 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ سیف اللہ جان جو خود بھی ایک پیرا گلائڈنگ پائلٹ ہے اور HIKAP کے بانی رکن بھی ہے کا کہنا ہے کہ شہزادہ فرہاد عزیز کے المناک موت پر مجھے یہ شعر یاد آتا ہے کہ : بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی۔ ایک شحص سارے شہر کو ویراں کرگیا۔فرہاد عزیز کے موت پر ہر دل غمگین، ہر آنک اشکبار ہے اس کی اور اسکی جواں بیٹی کی جسد خاکی کو ابھی تک چترال نہیں پہنچا یا گیا ہے جو کہ لواحقین کے غم میں مزید پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ان کے لواحقین مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی جسد خاکی کو فوری طور پر ورثاء کے حوالہ کیا جائے تاکہ اسے بروقت سپرد خاک کیا جاسکے تاکہ ان کی غم میں کسی قدر کمی آسکے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.