نمل کے شعبہ گورننس اینڈ پبلک پالیسی کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے شعبہ گورننس اینڈ پبلک پالیسی کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، یوتھ فورم فار کشمیر کے زمان باجوہ ، صدر شعبہ گورننس اور پبلک پالیسی میجر جنرل (ر) سید عثمان شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جنرل(ر) عبدالقیوم خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جتنی قربانیاں دی ہیں اور کسی ملک نے نہیں دیں، دنیا پاکستان کی بہادری کی گواہ ہے، 60ہزار شہری اس عفریت کا شکار ہوئے، 112ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا لیکن یہ عظیم اور بہادر قوم آج بھی دہشتگردوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔