ربیع الاول کا مہینہ حضور نبی کریم ؐ سے اپنی محبت کی تجدید کا پیغام دیتا ہے،میاں محمد اسلم
سیرت رسولؐ کا مقصد امت مسلمہ کا رشتہ اپنے نبیؐ سے مضبوط اور توانا کرتے ہوئے اسوہ رسولؐکو اپنانا ہے۔ حضورؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے لائے ہوئے دین کو پاکستان سمیت دنیا میں غالب کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں جھنگی سیداں میں منعقدہ سیر ت کانفر نس سے پرو فیسر وقاص خان ،حا جی دلاور خان اور دیگر کا خطاب
اتوار 18 دسمبر 2016 18:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھنگی سیداں میں منعقدہ سیر ت کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
اس مو قع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی پرو فیسر وقاص خان ،حا جی دلاور خان اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔ میاں محمد اسلم نے کہا ربیع الاول کا مہینہ حضور نبی کریم ؐ سے اپنی محبت کی تجدید کا پیغام دیتا ہے،آج جب کہ پوری دنیا کی طاغوتی اور سامراجی قوتیں متحد ہو کر مسلمانوں کے وجود کو مٹانے اور اسلام کے حقیقی پیغام اور تشخص کو مسخ کرنے کے لیے سرگرم عمل ہوگئی ہیں ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ خود بھی اسوہ رسولؐ پر عمل کیا جائے اور پوری دنیا میں بھی تعلیماتِ نبویؐ کو عام کرنے کی کوشش کی ہے،اسلام کے ابدی و آفاقی پیغام کو انسانیت تک پہنچانا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے،آج اگر مسلمان ذلت اور پستی کا شکار ہیں اور ہر جگہ پس رہے ہیں تو اس کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم نے بحیثیت مجموعی تعلیمات نبویؐ کو پس پشت ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ نے جہالت کی تاریکی میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو ہدایت کی روشنی سے ہمکنار کیا،بھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا اور اپنے کردار وعمل سے ثابت کیا ہے فلاح و کامرانی کا راستہ صرف اللہ رب العزت کا بتایا ہوا راستہ ہے اور جو اس راستے سے انحراف کرے گا ہمیشہ مضطرب اور پریشان رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.