تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کی کارروائی،3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 20 دسمبر 2016 13:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) سپر مارکیٹ پولیس کی کارروائی منشیات فروش سمیت 2 اسٹریٹ کرمینلز گرفتار۔ایس ایچ او تھانہ سپر مارکیٹ اعجاز لودھی نے اے پی پی کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سمیع، مزمل اور دانش کے نام سے ہوئی ہے جن کو لیاقت آباد کے علاقے سے گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 8موبائل،2پستول اور چرس برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :