قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، نوجوان آنے والے دور کے لیے خود کو تیار کریں،تعلیم و تربیت اور دفاع پاکستان کے لیے سرفروش اورپرٴْعزم جوانوں کی تربیت کے لیے کیڈٹ کالج حسن ابدال اہم کردار ادا کر ہا ہے، اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بے گنااساتذہ اوربچے ہمارے محسن ہیں،ہم ان شہیدوں کی جرات وبہادری اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں، قائداعظم کے افکارو طرز سیاست ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے، دوسروں کا سہارا ڈھونڈنے کے بجائے اپنے پاوں پر خود کھڑ ہونے کی عادت ڈالنی ہو گی ، پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے
صدر مملکت ممنون حسین کاکیڈٹ کالج حسن ابدال کے سالانہ یومِ والدین کی تقریب سے خطاب
بدھ 21 دسمبر 2016 16:19
(جاری ہے)
ہم ان شہیدوں کی جرات وبہادری اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ آئندہ کبھی ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دیے جائیں گے جس سے ہمارے بچے بلکہ پاکستانی قوم کے کسی بھی فرد کی جان خطرے میں پڑے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے افکارو طرز سیاست ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے جس پر عمل کرکے ہم اپنے مسائل سے نجات بھی حاصل کر سکتے ہیں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں دوسروں کا سہارا ڈھونڈنے کے بجائے اپنے پاوں پر خود کھڑ ہونے کی عادت ڈالنی ہو گی۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔ انھیں چاہیے کہ وہ پاکستان اور اس کے مستقبل کے بارے میں اندرونی اور بیرونی سطح پر کیے جانے والے پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر ملک و قوم کی ترقی اور سربلندی کے لیے پوری محنت سیتعلیم کا حصول جاری رکھیں۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری جو پورے خطے کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے،اس سے بھر پورفائدہ اٹھانے کیلیے ہمارے بچوں کو پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان ہر قسم کی مشکلات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم انھیں ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں تاکہ وہ غلط راستے پر نکلنے کے بجائے معاشریکے فعال شہری بن سکیں۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی طاقت ہمیشہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں استعمال کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بنی نوعِ انسان کی خدمت اور معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد ہی دراصل نیکی اور بھلائی کا درجہ رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے طلبا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کے جس شعبے میں بھی دلچسپی ہو، اس میں جدید علوم و فنون تک رسائی حاصل کریں جو ہمارے پیارے وطن کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انھوں نے کہا کہ پوری قوم کی آپ سے بے پناہ توقعات وابستہ ہیں۔ عملی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد جس شعبے میں بھی آپ کو قوم کی خدمت کا موقع ملے، پوری ایمان داری کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کو بھی مد نظر رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے اساتذہ اور والدین کی ہمیشہ عزت کریں۔صدر مملکت نے شاندار تقریب کے انعقاد پر کالج کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور تربیت مکمل کرنے والے طلبا کو اعزازات سے بھی نوازا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.