یونیورسٹی آف تربت سٹی کیمپس کے انٹری ٹیسٹ 25 دسمبر کو ہونگے

بدھ 21 دسمبر 2016 20:39

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف تربت کے سٹی کیمپس تربت میں تعلیمی سال 2017کے لئے مختلف تدریسی پروگرامزمیں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے انٹری ٹیسٹ 25دسمبر 2016بروز اتوار صبح دس بجے ایئرپورٹ روڈ پر واقع سٹی کیمپس اکیڈمک بلاک تربت میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ کے مطابق شعبہ منیجمنٹ سائنسز ، کمپیوٹر سائنس، کامرس ، ایجوکیشن اور کیمسٹری میں بی ایس اور ماسٹرز پروگرام جبکہ شعبہ انگلش، بلوچی، پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ لینے کے لئے امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ 25دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے اکیڈمک بلاک میں منعقد ہوں گے۔

تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اصل تعلیمی کوائف ، اسناد اور کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ ضروراپنے ساتھ لے آئیں۔مزید تفصیلات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔03218090604 / 03216193971