اوپن یونیورسٹی میں"او ڈی ایل کی قومی پالیسی" مرتب کرنے کے لئے دو روزہ سیمینار 26 دسمبر کو شروع ہوگا

ختمی مسودہ منظوری اور نفاذ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کو ارسال کیا جائے گا، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

بدھ 21 دسمبر 2016 21:44

اوپن یونیورسٹی میں"او ڈی ایل کی قومی پالیسی" مرتب کرنے کے لئے دو روزہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں چند ماہ قبل منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں '"فاصلاتی نظام تعلیم" کی قومی پالیسی مرتب کرنے کے لئے ڈرافٹ سفارشات " تیار کی گئی تھی۔ بین الاقوامی ماہرین اور قومی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ چھ ماہ کی طویل مشاورت کے بعد اس ڈرافٹ پالیسی کو ختمی شکل دینے کے لئے یونیورسٹی میں 26اور 27۔

دسمبر 2016ء کو دو روزہ قومی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔"فائنل شکل دینے کے بعد او ڈی ایل کی قومی پالیسی کا ختمی مسودہ منظوری اور نفاذ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کو ارسال کیا جائے گا"ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے منعقد ہونے والے سیمینار کی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا بھر میں دوسری اور ایشیاء ریجن میںفاصلاتی نظام تعلیم کی سب سے پہلی یونیورسٹی ہونے کا اعزازرکھتی ہے۔ اس حوالے سے قومی پالیسی کی تشکیل میں کلیدی کردارادا کرنے کی اہلیت اور خواہش رکھتی ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم پر قومی پالیسی مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :