یونیورسٹی کی پہچان اس کے اساتذہ اور ریسرچرز کی وجہ سے ہوتی ہے، ڈاکٹر نورین عزیز قریشی

بدھ 21 دسمبر 2016 23:12

فیصل آباد ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) یونیورسٹی کی پہچان اس کے اساتذہ اور ریسرچرز کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے آفس آف ریسرچر انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ -"فکلیٹی ڈویلپمنٹ پروگرام"کے افتتاحی روز خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ استاد معاشرے کا رول ماڈل ہوتا ہے وہ معاشرے میں مثبت اور انقلابی تبدیلی لاتا ہے انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا جہاں سے موقع ملے سیکھیں، حاصل ہونے والے علم سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھائیںاور طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کریں کیونکہ تعلیم و تربیت میںکمی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ وقت پر کلاس میں جا کر بہترین طریقے سے اپنی ذمہ داری پوری کر کہ طلباء کے سامنے ایک رول ماڈل کی مثال قائم کریں تاکہ آنے والے کل میں وہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہترین طریقے سے انجام دے سکیں ۔

(جاری ہے)

شعبہ ریاضی سے مس گل ثناء نے "ٹیچنگ ایز پروفیشن"اور شعبہ انگلش سے مس سائرہ اختر نے’’کمیونیکیشن سکلز‘‘ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :