زرعی یونیورسٹی میں اے آئی ٹیز کی ٹریننگ جاری

بدھ 21 دسمبر 2016 23:18

فیصل آباد۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کی ہدایت پر ضلعی محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام زرعی یونیورسٹی میں اے آئی ٹیز کی ٹریننگ جاری ہے جس میں صوبہ بھر سے 500سے زائد اے آئی ٹیز شریک ہیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرمنیراحمدشامی نے بتایا کہ ٹریننگ کا مقصد نجی شعبہ میں خدمات انجام دینے والے اے آئی ٹیز کو تربیت فراہم کرکے انکی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیشن میں شرکاء کو بریڈنگ کے قوانین ،بریڈنگ سروسز اتھارٹی اورمحکمہ کی سروسز سے آگاہی دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹرینرز کو ضلعی تشخیصی لیبارٹریز اوران کاکردار اور 9211 شکایت نمبر پر رابطہ کرنے کے بارے میں بھی بتایاگیا ہے ۔ٹریننگ سیشن میں ڈین کلیہ حیوانات زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر سجاد خاں،بریڈنگ انسپکٹر ڈاکٹر حارث، ڈاکٹرسجاد،ڈاکٹر سجادخاں،ڈاکٹر حیدر عباس اور محکمہ لائیوسٹاک کے دیگر افسران تربیت دے رہے ہیں اور ٹریننگ 23دسمبر تک جاری رہے گی۔