آصف علی زردار ی کا سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ

بدھ 21 دسمبر 2016 23:54

آصف علی زردار ی کا سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کا مسلمان ہونے کے لئے عمر کی حدکے حوالے سے پاس کردہ بل واپس لینے کو تیا ہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے فیصلہ کی تحسین اور خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیوں کو اپنے مذاہب کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے۔پاکستان کا شہری خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو اسے برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :