روسی سفیر کومارنے والے شخص کا تعلق فتح اللہ گولن کے گروپ سے تھا،ترک صدر
ہم روس کے ساتھ اپنے تعلقات خراب ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، کوئی بھی ترک ملت کے درمیان نفاق نہیں ڈال سکے گا،دہشت گردی ہمیں اپنے ایجنڈے کا اسیر بنانا چاہتی ہے لیکن ہم نے نہ تو پہلے اس کی اجازت دی ہے اور نہ ہی اب دیں گے، ہماری سکیورٹی فورسز اور عدالت روسی سفیر کے قتل کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی، ہم نے روس کے ساتھ ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا ہے جس نے واقعے کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے رجب طیب اردگان کا یوریشیاء ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 22 دسمبر 2016 00:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم اس نایاب ملک کے نایاب شہر استبول کے شہری ہیں۔ یہ شہر حقیقی معنوں میں ایک ایسا شہر ہے کہ جس کی خاطر بہت کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس شہر پر جان و دل سے فدا ہیں۔
ہم نے اس ٹنل کا سنگ بنیاد ایشیاء کے حصے میں رکھا تھا اور اب اللہ کے احسان سے اس کا افتتاح یورپ کی طرف سے کر رہے ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے انقرہ میں مسلح حملے میں ہلاک ہونے والے روسی سفیر آندرے کارلوف کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے ہم روس کے ساتھ اپنے تعلقات خراب ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز اور عدالت واقعے کی ہر پہلو سے تحقیق کرے گی۔ ہم نے روس کے ساتھ ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا ہے جس نے واقعے کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام کے معاملے کے ساتھ ساتھ دیگر متعدد پہلووں میں ہمارے روس کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوں گے اور اس موضوع پر روس کے صدر ولادی میر پوٹن بھی ہمارے ہم خیال ہیں۔صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی ہمیں اپنے ایجنڈے کا اسیر بنانا چاہتی ہے لیکن ہم نے نہ تو پہلے اس کی اجازت دی ہے اور نہ ہی اب دیں گے یہی وجہ ہے کہ ہم نے آج یوریشیاء ٹنل کے افتتاح کو ملتوی نہیں کیا۔ ہمارا یہ طرزعمل دہشت گردی کے خلاف موئثر ترین طرز عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ترکی کے حصے بخرے کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ آپ جس قدر چاہتے ہیں دہشت گردی پھیلائیں، جس قدر چاہتے ہیں غداروں کو ایک جگہ جمع کریں اس ملت کے اندر نفاق نہیں ڈال سکیں گے، اسے تقسیم نہیں کر سکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.