سعودی حکومت کا غیر ملکیوں کے ترسیل زر پر 6فیصد ٹیکس نافذ کرنے پر غور
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 450 ملین ڈالر سے زائد رقم ملک واپس بھیجتے ہیں، 6فیصد ٹیکس سے ہر سال پاکستان بھیجے جانیوالے 26ارب روپے کو واپس جانے سے روکا جائیگا
جمعرات 22 دسمبر 2016 16:26
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) سعودی حکومت نے ملک میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگرغیر ملکی باشندوں کے ترسیل زر پر 6فیصد ٹیکس نافذ کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی شوری کونسل نے غیر ملکیوں پر رقم ملک سے باہر بھیجنے کی صورت میں ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز پر مشاورت کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر پہلے سال رقم اپنے ممالک بھیجنے پر 6فیصد ٹیکس نافذ کیا جائے تاہم وہاں 5یا اس سے زیادہ سالوں سے مقیم افراد کو اس ٹیکس میں 2فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔
اس قانون سازی کا نفاذسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں پر بھی ہو گا ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 450 ملین ڈالر سے زائد رقم ملک واپس بھیجتے ہیں اور 6فیصد ٹیکس کا مطلب یہ ہو گا کہ ہر سال پاکستان بھیجے جانیوالے 26ارب روپے سے زائد کی رقم کو واپس جانے سے روکا جا سکے گا۔(جاری ہے)
اس وقت امریکا کے بعد سعودی عرب کا شمار دنیا بھر میں ترسیل زر کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہوتا ہے جبکہ 2004کے بعد ترسیل زر میں تین گناہ تک اضافہ ہوا ہے ۔
2004میں سعودی عرب سے ترسیل زر کا حجم 15.1ارب ڈالر تھا جو 2013تک بڑھتے برھتے 36ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ چکا ہے ۔دوسری جانب ورلڈ بینک کا دعوی ہے کہ سعودی عرب سے 2015کے دوران 37ارب ڈالر باہر بھیجے گئے ۔سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات بھی ترسیل زر پر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے غور کر رہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.