چناب کالج جھنگ کا کل سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

جمعہ 23 دسمبر 2016 12:51

جھنگ ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ضلع کے سب سے بڑے نیم سرکاری تعلیمی ادارے چناب کالج جھنگ نے کل 24 دسمبر بروز ہفتہ سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلہ میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کالج 31 دسمبر بروز ہفتہ تک بند رہیگا جبکہ یکم جنوری بروز اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی اس طرح دوبارہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا ۱ٓغاز 2 جنوری بروز پیر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوسٹلز میں قیام پذیر طلباء و طالبات اتوار یکم جنوری کونماز مغرب سے قبل واپس ہوسٹلز میں رپورٹ کرینگے۔مزید بر۱ٓں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کے باعث بورڈ ۱ٓف ٹرسٹیز جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ جھنگ نے تمام طلباء و طالبات کی فیسوں میں اضافہ کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت یکم جنوری 2017 ء سے نرسری سے ایف ایس سی تک تمام سٹوڈنٹس کی فیسوں میں ماہانہ 300 روپے اور ہوسٹل سٹوڈنٹس کی فیسوں میں 500 روپے اضافہ کیا جائیگا۔کالج کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکنڈ ٹرمینل امتحانات کے حوالے سے ٹیچرز پیرنٹس میٹنگ 6 جنوری بروز جمعہ کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :