مخالف امیدوار کے تین ووٹ کھانے کے الزام میں 6ماہ سز اپانے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میونسپل کمیٹی پسرور رانا شبیر کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجواد یا گیا
جمعہ 23 دسمبر 2016 23:30
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) شکست کے خوف سے پرایز ئیڈنگ آفیسر سے مخالف امیدوار کے تین ووٹ کھانے کے الزام میں 6ماہ سز اپانے والے مسلم لیگ (ن) امیدوار میونسپل کمیٹی پسرور رانا شبیر کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجواد یا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پسرور پولیس نے جمعرات کے روز میونسپل کمیٹی پسرور کے انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے پر گنتی کے دوران مسلم لیگ (ن) امیدوار چیئرمین رانا شبیر نے مخالف امیدوار الطاف شفیع کے تین ووٹ پرایز ئیڈ نگ آفیسر سجاد حیدر سے چھین کر منہ میں ڈال لئے اور کھانے کی کوشش کررہا تھا کہ موقعہ پر موجودایلیٹ فورس کے جوانوں نے اسے پکڑ لیا اور گردن پر (مکیاں ) مار کر گلے سے ووٹ نکال لیا۔
جس پر پرایزئیڈ نگ آفیسر سجاد حیدر نے رانا شبیر کو لوکل گورنمنٹ آرڈنینس 2015کی دفعہ 54کے تحت موقعہ پر چھ ماہ سزا کا حکم سنایا اور سٹی پسرور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ رانا شبیر کو علاقہ مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا۔ اور بعدازاں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کردیا۔ رانا شبیر کا کہنا ہے کہ وہ سزا کے خلا ف عدالت میں اپیل دائرہ کریگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.