قائداعظمؒ کا پاکستان بنانے کیلئے تحریک پاکستان والے جذبہ کی ،ضرورت ہے، شجاعت ، پرویز، مونس الٰہی
قومی یکجہتی اور ملکی سالمیت کو اہمیت دی جائے، پاکستان مسلم لیگ ہر پاکستانی کی خوشحالی چاہتی ہے ،یوم قائداعظمؒ اور کرسمس پر پیغامات
ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
تینوں قائدین نے اپنے پیغامات تہنیت میں مزید کہا کہ وطن عزیز کو آج ہر طرف سے خطرات لاحق ہیں، ان حالات میں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور قومی یکجہتی کو اولیت دے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مائوں، بہنوں، بیٹیوں، جوانوں اور بزرگوں کی جان، مال و آبرو کی عظیم قربانیاں دینے کے بعد حاصل کیا گیا یہ ملک ہی ہم سب کے تحفظ اور عزت و وًقار کا ضامن ہے، ہمیں پاکستان سے محبت کرنے اور اسے نقصان پہنچانے والوں میں تمیز کرنا ہو گی، قائداعظمؒ کے خواب کی تکمیل اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔
انہوں نے مذہبی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے علاوہ ترقی میں بھی مسیحی بھائیوں کا کردار نہایت اہم ہے اور کرسمس پر بھی پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحیوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی خصوصی اقدامات پاکستان مسلم لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں اور وہ ان پر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری رکھے گی جیسا کہ اس نے پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کے دوران مشنری اداروں کی واپسی، دُہرے ووٹ کے حق، ملازمتوں کیلئے دگنا کوٹہ اور ریکارڈ ترقیاتی فنڈز کی فراہمی جیسے تاریخی اقدامات کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.