تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی پھرتیاں ،کار چوری اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث ملز کو ایک روزہ ریمانڈ کے دوران تھانہ میں وی آئی پی پروٹو کول د یا گیا ۔

مدعی کی طرف سے جعلی صلح نامہ تیار کرکے ملزم کو جیل بھجوا دیا

اتوار 25 دسمبر 2016 19:01

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی پھرتیاں کار چوری اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث ملزم عمران اکرم کو ایک روزہ ریمانڈ کے دوران تھانہ میں وی آئی پی پروٹو کول دینے کے بعد مدعی کی طرف سے جعلی صلح نامہ تیار کرکے ملزم کو جیل بھجوا دیا ، مقدمہ کی مدعیہ نرگس شاہین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس کے ایس ایچ او اور تفتیشی جہانگیر ملزم عمران اکرم سے مکمل طور پر ساز باز ہیں ،جنہوں نے ملز م کا ایک روز کا ریمانڈ حاصل کیا ،اور اسے تھانہ میں وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ رکھا ،وہ شہر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ اسی ایک دن کے دوران پولیس نے اسکی طرف سے جعلی صلح نامہ تیار کرکے عدالت میں پیش کیا اور ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کروانے کی بجائے عدالت میں غلط بیانی اور دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے اسے جیل جوڈیشل کروا دیا ،جبکہ اس نے ملزم کے ساتھ کوئی صلح نہیں کی ،بلکہ ملزم عمران اکرم اسکی ایک گاڑی اور لاکھوں روپے خرد برد کرچکا ہے ،اور ملزم اسلام آباد اور لاہور میں کار چوری اور دوران ڈکیتی قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ،لیکن انتہائی بااثر ہونے کی وجہ سے ہر جگہ بھاری رشوت اور سفارش کے ساتھ کام نکلوا رہا ہے ،نرگس شاہین نے آئی جی پنجاب پولیس سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :