ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور جامعہ سرگودھا کے اشتراک سے تقریر ی مقابلہ 12جنوری کو ہو گا

پیر 26 دسمبر 2016 16:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور جامعہ سرگودھا کے اشتراک سے اردو اور انگریزی تقاریر کا مقابلہ ،یونیورسٹی آف سرگودھا ہم نصابی فورم کے تحت ہو رہے ہیں، اول، دوم اور سوم آنے والے طلبا ء وطالبات کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ د ئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہر مقابلہ کے پہلے دو انعام یافتگان کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے صوبائی سطح کے مقابلہ جات میں بھیجاجائے گا،مقابلہ جات کے موضوعات ہم نصابی فورم سے حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ مزید تفصیلات ناظم ہم نصابی فورم پرفیسر حافظ محمد عالم کے دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ9جنوری2017ہے ، مقابلوں کا انعقاد12جنوری صبح10بجے یونیورسٹی ایس ٹی سی ہال میں ہو گا ۔