’چائے والا‘کیلئے دبئی سے شاندار خوشخبری آگئی
جلد ہی پہلی مرتبہ دبئی پہنچیں گے جہاں اپنی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے ، دبئی کے علاوہ ارشد خان برطانیہ بھی جائیں گے
پیر 26 دسمبر 2016 17:50
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) راتوں رات ایک تصویر کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ارشد خان المعروف ’چائے والا‘ کو دبئی سے بلاواآگیا اور وہ جلد ہی پہلی مرتبہ دبئی پہنچیں گے جہاں اپنی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے ، دبئی کے علاوہ ارشد خان برطانیہ بھی جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ارشد خان اپنی فلم ’کبیر‘ کی شوٹنگ کیلئے انگلینڈ اور دبئی آئیں گے جس کی تصدیق 18سالہ چائے فروش نے بھی کردی ہے اور بتایاکہ وہ جلد ہی دبئی اور انگلینڈ ہوں گے ، فلم میں وہ ہیرو کے بھائی کا کردار اداکررہے ہیں۔
ارشد خان نے دعویٰ کیاکہ’ مجھے فلم میں کئی کرداروں کی پیشکش ہوئی لیکن خود محسوس کیا کہ ہیروکے بھائی کا کردار ٹھیک ہے اور کوئی شک نہیں کہ فلم میں میرا کردار بہت اہم ہے ، انہوں نے مجھے بھاری رقم کی پیشکش بھی کی لیکن ابھی بتانہیں سکتا، ایک بات یقینی ہے کہ فلم کی شوٹنگ کیلئے میں دبئی اور انگلینڈ جارہاہوں‘۔(جاری ہے)
یادرہے کہ ارشد خان گزشتہ چار سال سے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں چائے بیچ رہاتھا لیکن اپنی آنکھوں کی وجہ سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی اور پھر راتوں رات ارشد خان چائے والا سے ’ہیرو‘ بن گیا۔
لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز کی مسقط لینڈنگ ، پی آئی اے پر تنقید کے بعد مسافر بھی میدان میں آ گئے، عرب ملک کیوں گئے اور وہاں کیا کیا ایسی بات کہہ دی کہ ہرکوئی دنگ رہ گیامزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
-
میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
-
بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار
-
اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
-
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
-
راجکمارراؤ اورجھانوی کپورکی نئی فلم کے ٹریلرنے دھوم مچادی
-
علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا
-
عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
-
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.