احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی سے اداروں کو دبا ئو میں نہیں لایا جاسکتا،عوامی عدالت میں ناکامی کے بعد قانونی عدالت سے بھی عمران خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،دھرنوں اور احتجاج نے عمران خان کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اصلاح ناممکن نظر آتی ہے
وفاقی وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرکا بیان
پیر 26 دسمبر 2016 18:00
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ افسوس اس امر کا ہے عمران خان کا یہ طرزعمل آج بھی جاری ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی چند دن قبل اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعدعمران خان نے اعلیٰ عدلیہ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اور پانامہ لیکس سے متعلق عدلیہ کے فیصلے کو من و عن قبول کرنے کی بات کی تھی لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ اب عمران خان دوبارہ احتجاج اور دھرنوں کی بات کر کے قومی اداروں کو دبائو میں لانے کی مذموم اور ناکام کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کے ادارے خود مختار اور آزاد ہیں اور تمام فیصلے میرٹ پر دے رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور اس مرتبہ بھی جیت حق اور انصاف کی ہو گی اور وزیر اعظم اور اُن کا خاندان پر عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام تر الزامات غلط ثابت ہوں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوامی عدالت کی طرح قانونی عدالت سے بھی عمران خان کو سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج نے عمران خان کی سیاست کو شدید اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس میں اصلاح کی گنجائش ناممکن دکھائی دیتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آج ایک طرف پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت کے ساتھ کھیت سے منڈی تک ہزاروں کلومیٹر اعلیٰ معیار کی کارپٹ سڑکیں تیار کی گئی ہیں لیکن افسوس کہ دوسری طرف عمران خان کی ہٹ دھرم سیاست نے خیبر پختونخواہ کی عوام سے اُن کی ترقی و خوشحالی کے تین سنہری سال چھین لیے۔اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام اور خود تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور 2018 ء کے عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت اکثریت سے برسراقتدار آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.