عمران خان کا ایجنڈا 30، 40 ہزار لوگوں کے ساتھ کنٹینر کھڑے کرکے کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت کو گھر بھجوانا تھا، پیپلز پارٹی ایسی کسی سرگرمی کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی، پیپلز پارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام لگانے والے بددیانتی کر رہے ہیں، قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ
منگل 27 دسمبر 2016 16:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے جسد خاکی ہی نہیں بلکہ اس ملک کی تقدیر، غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کی ترقی کی سوچ بھی موجود ہے۔
ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے سزائیں نہ دینا کوئی پہلا واقعہ نہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی تو عوام سے دور کرنے کیلئے پھانسی دی گئی مگر بھٹو کا فلسفہ آج بھی زندہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو احساس ہو چکا ہے کہ سولو فلائٹ سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کا ایجنڈا اے آر ڈی کی طرح بہت زیادہ طویل نہیں ہو گا، پارلیمنٹ کو قوت فراہم کرنا، خارجہ پالیسی کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا اور ملکی سلامتی کیلئے قومی سلامتی کونسل کو فعال بنانا اس کا ایجنڈا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ ہم نے پہلے بھی کیا تھا، کیا پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی بات کرنا غلط ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سیّد خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری یا پیپلز پارٹی خوفزدہ نہیں ہونگے، جیلیں، لاٹھیاں اور کوڑے ہمارے لئے نئی بات نہیں ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسہ کے بعد سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.