اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر نبی بخش جمانی کے لئے ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2015ء کے بہترین استاد کا ایوراڈ

منگل 27 دسمبر 2016 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر نبی بخش جمانی کو ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2015ء کے بہترین استاد کا ایوراڈ دیا گیا ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے ڈاکٹر جمانی کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند اور ایک لاکھ روپے کیش پرائز بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جمانی تحقیق، انتظامیہ اور تدریس میں وسیع تجربے کے متحمل ہیں جو وزارت داخلہ میں بطور ڈی ڈی او خدمات سر انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ جامعہ میں ڈائریکٹوریٹ برائے فاصلاتی تعلیم کے ڈائریکٹر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔

ان کی دلچسپی کے شعبہ جات میں تدریسی تعلیم، تشکیل نصاب، فاصلاتی تعلیم و تحقیق شامل ہیں جبکہ وہ ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی ڈگری کے علاوہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں بھی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کر چکے ہیں۔ ان کی کامیابی پر یونیورسٹی کی قیاد ت اور اساتذہ کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :