مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کے توسط سے پیف کاپارٹنر سکولوں سے ضلعی سطح پر مسلسل رابطہ استوار ہوگیاہے، ایم ڈی پیف طارق محمود

منگل 27 دسمبر 2016 16:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے صوبہ بھرمیںتعینات سوسے زائد مانیٹرنگ اینڈایویلیو ایشن اسسٹنٹس کے سہ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا، چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں جاری اس اجلاس میںمانیٹر نگ اینڈ ایویلیو ایشن ڈیپارٹمنٹ ضلعی سطح پر مانٹیرنگ سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لے رہاہے تاکہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی مالی اعانت سے چلنے والے نجی اداروں کی موثر نگرانی سے کوالٹی ایجوکیشن کے اہداف حاصل کیے جاسکیں،اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود ،ڈائریکٹرمانیٹر نگ اینڈ ایویلیو ایشن اطہر رئوف اور دیگر افسران موجود تھے۔

منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈایویلیو ایشن اسسٹنٹس کے توسط سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا پنجاب کے 36اضلاع میں پیف پارٹنر سکولوں سے مسلسل رابطہ استوار ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

پبلک سروس ڈیلیوری ہمارا مقصد ہے اس لیے سکول وزٹ کے دوران آپ نے حوصلہ اور تحمل سے کام کرناہے تاکہ پیف پارٹنر تعلیمی اداروںمیں قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کروایا جاسکے،پارٹنر سکول مالکان تصویر کا ایک رخ دکھاتے ہیں،انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ انفراسٹرکچر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،خستہ حال اور گھٹن زدہ ماحول والے کلاس رومز کی نشاندہی کریں،اس کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو پینے کا صاف پانی اور کلین ٹائلٹ کی دستیابی کو یقینی بنانا آپ کے فرائض میں شامل ہے۔

طارق محمود نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ماڈل میں لو کاسٹ تعلیمی ادارے آتے ہیںاورہمارا ٹارگٹ مفلس گھرانوں کے معصوم بچے ہیں،اس کے لیے ضروری ہے کہ مانیٹرنگ سٹاف دیانت داری سے پیف کی وضع کردہ شرائط پرتعلیمی اداروںکو منتخب کر ے تاکہ مستحق بچوںتک مفت تعلیم تک رسائی کوممکن بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پربھر پور کامیابی حاصل کی جاسکے۔