بہاولپورکے مدارس اورکالجز کے طلبہ کاجامعہ نعیمیہ کے دورہ

حکومت دہشت گردی اورتخریب کاری میں ملوث مدارس کوبے نقاب کرے‘ڈاکٹرمحمدراغب نعیمی

منگل 27 دسمبر 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے زیراہتمام بہاولپور کے مختلف مدار س اورکالجز کے طلبہ نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کے دورہ کیا۔جہاں پران کوجامعہ نعیمیہ کے مختلف شعبہ جات ،تعلیمی وتبلیغی اورفلاحی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ مدارس اہل سنت علم وحکمت کے مراکز اوررشد وہدایت کے سرچشمہ ہیں۔

ملک دشمن عناصر کے سہولت کار مدارس کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت دہشت گردی اورتخریب کاری میں ملوث مدارس کوبے نقاب کرے۔امن ،تعلیم اورانسانیت کیلئے کام کرنے والے دینی اداروں کو کلیرنس سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے انہیںماڈل مدارس کا درجہ دیاجائے۔دہشت گرد جس شکل میںبھی ہووہ دہشت گرد ہی ہوتاہے۔مضبوط پاکستان کی تشکیل کیلئے تمام محب وطن طبقات کومتحدہوکرآگے بڑھناہوگا۔دہشت گردی کے خاتمہ اورامن کے قیام کے لئے ہرپاکستانی کاکردار انتہائی اہم ہے۔طلبہ اپنی تمام تر توانائیاں حصول علم پر صرف کریں۔ترقی اورکامیابی کاراز کتاب دوستی میں مضمر ہے۔اقوام عالم پرحکمرانی کے لئے قوم کاتعلیم یافتہ ہونا ازحدضروی ہے۔تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کی جاسکتیں۔