فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ایم فل/ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کے داخلوں کا آغاز ہو گیا

منگل 27 دسمبر 2016 18:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ایم فل/ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی (بہار/خزاں) کے داخلوں کا آغاز 23 د سمبر 2016ء سے ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2017ء ہو گی۔ این ٹی ایس کا (General)GAT ٹیسٹ داخلوں کیلئے قا بل قبول ہو گا۔ یونیورسٹی کسی قسم کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد نہیں کرے گی۔ مزیدمعلومات کیلئے طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یونیورسٹی اور این ٹی ایس کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔