ڈینٹسٹری میں پوسٹ گریجویٹ انڈکشن کیلئی،ْ درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں29دسمبرتک توسیع

منگل 27 دسمبر 2016 19:31

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)ڈینٹسٹری کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز بشمول ایم ڈی ایس، ایف سی پی ایس میں داخلے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

اب ان پروگرامز میں سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت داخلوں کیلئے درخواستیں 29دسمبر کی رات 12بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ اس بات کو فیصلہ منگل کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پنجاب پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے کی۔ امیدوار اپنی درخواستیں www.prp.punjab.gov.pk پر جاکر آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔