ایران نے گیس پائپ لائن معاہدے کی مقررہ قیمت میں کمی سے انکارکردیا

بینکاری چینل کے قیام، ڈیوٹیز میں ریلیف سمیت دیگر معاملات پر کام نہ ہونے کے با عث وزارت پیٹرولیم اور تجارت نے دورہ ایران ملتوی کردیا ایف ٹی اے پر مذاکرات ری شیڈول کئے جائیں گے ،آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے ‘ وزارت تجارت

منگل 27 دسمبر 2016 19:35

ایران نے گیس پائپ لائن معاہدے کی مقررہ قیمت میں کمی سے انکارکردیا

اسلام آباد/تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) ایران نے گیس پائپ لائن معاہدے کی مقررہ قیمت میں کمی سے انکارکردیا۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے معاہدے میں تاخیر کی صورت میں ایران کی قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے گیس کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایران نے ایک بار پھر آئی پی گیس پائپ لائن معاہدے کی مقررہ قیمت میں کمی کرنے سے انکار کردیا۔

جبکہ پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے بینکاری چینل کے قیام، ڈیوٹیز میں ریلیف سمیت تہران کی جانب سے ارسال کردہ مسودے پر بھی کوئی عملی کام نہیں کیا۔ جس کے بعد وزارت پیٹرولیم اور وزارت تجارت کے وفد نے منگل سے شروع ہونے والا دورہ ایران ملتوی کردیا۔ وزارت تجارت کے مطابق ایف ٹی اے پر مذاکرات ری شیڈول کئے جائیں گے اوراب یہ مذاکرات آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :