یورپی یونین میں پہلی مسلم خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ختم

رومانیہ کے صدر نے سیول شاہدہ کی بطور وزیراعظم نامزدگی مسترد کر دی

منگل 27 دسمبر 2016 23:02

یورپی یونین میں پہلی مسلم خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ختم

بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) یورپی یونین میں پہلی مسلم خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ختم ہو گیا، رومانیہ کے صدر نے وزارت عظمی کیلئے ترک نژاد امیدوار سیول شاہدہ کی نامزدگی مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

صدر کلاس لوہانیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہدہ کی نامزدگی کے حق اور مخالفت میں تمام دلائل کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے کہ شاہدہ وزارت عظمی کے لیے موزوں نہیں۔ انہوں نیشاہدہ کو مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ صدر نے اکثرتی پارٹی کو نیا امیدوار نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شاہدہ اگر منتخب ہوتی تو یورپی یونین کے اندر پہلی مسلمان وزیر اعظم بن سکتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :