بین الاقوامی ماہرین اور سفارتکاروں کی اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے کوششوں کی حمایت کی مذمت
بھارت کو چھوٹ دینے سے جنوبی ایشیاء میں ایٹمی خطرات میں اضافہ ہو گا، عالمی برادری خطے اور دنیا کو ایٹمی خطرات سے محفوظ کرنے کیلئے اپنا کرادار ادا کری ،ماہرین
بدھ 28 دسمبر 2016 20:11
(جاری ہے)
آسٹریلیا کے ’فرینڈز آف دی ارتھ‘جان کارلسن نے بھی بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب روس اور امریکہ اپنے ایٹمی ذخائر میں نمایاں کمی کر رہے ہیں اور عالمی برادری دیگر جوہری ممالک سے اسلحے میں کمی کا مطالبہ کر رہی ہے،تو دوسری جانب بھارت اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں دو یا تین گنا اضافے کا ارداہ رکھتا ہے۔
اسکے علاوہ بھارت ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔ وزارت خارجہ امور میں آرمز کنٹرول اینڈ تخفیف اسلحہ کے ڈائریکٹڑ جنرل کامران اختر نے ایٹمی ماہرین کے خدشات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور عالمی امن و سلامتی کیلئے پاکستان اور بھارت کی این ایس جی میں بیک وقت شمولیت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ملک این ایس جی کے رکن بن گئے تو اس سے عدم پھیلاو معمول پر لانے میں مدد گار ثابت ہوگا بصورت دیگر پر امن مقاصد کیلئے شفاف اور منصفانہ بین الاقوامی جوہری تعاون کی تمام امیدیں دم توڑ دینگی۔انہوں نے امریکہ اور انکے یورپی اتحادیوں کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان امتیازی رویئے کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اس قسم کے امتیازی رویئے کو مایوس کن قرار دیا۔عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی میں پاکستان کے سابق سفیر علی سرور نقوی، سٹرٹیجک وژن انسٹی ٹیوٹ کے صدر پروفیسر ظفر اقبال چیمہ اور مختلف سفارتکاروں نے تمام بین الاقوامی قواعد و ضوابط کو پاوں تلے روندتے ہوئے بھارت کو این ایس جی کی رکینت دیکر چین کیخلاف استعمال کرنیکی امریکی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔لیکن وہ اس حقیقت کو نظر انداز کر رہے ہیں کہ بھارت انٹر کانٹیننٹل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر رہا ہے جو یورپ کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے اور دنیا کو ایٹمی خطرات سے محفوظ کرنے کیلئے اپنا کرادار ادا کرے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.