اغوا ء کے تجربے نے بہت زیادہ مضبوط کردیا، خوش قسمت ہوںاپنی کہانی خود بیان کرنے کا موقع مل رہا ہے‘ شہباز تاثیر
اپنی کہانی لکھنا بہت مشکل کام ہے، اس میں ایک سال لگ سکتا ہے ،آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جسکی اہمیت کا اندازہ ہمیں عام طور پر نہیں ہوتا
بدھ 28 دسمبر 2016 22:49
(جاری ہے)
شہباز تاثیر نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ آج یہاں بیٹھ کر آپ سے بات کررہا ہوں، اپنے تجربات شیئر کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری کہانی بقائے وجود کی کہانی ہے، یہ کہانی امید کی ہے، ناامید ہونا میرے لیے کوئی آپشن نہیں تھا۔شہباز تاثیر نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی اہمیت کا اندازہ ہمیں عام طور پر نہیں ہوتا، مجھے خوشی ہے کہ مجھے دوبارہ آزادی ملی۔انہوں نے کہا کہ جب میں ساڑھے چار برس تک قید میں تھا تو وہاں میں نے کسی سے بات بھی نہیں کی، میں اپنی کہانی کبھی کسی کو نہیں بتاسکتا تھا۔شہباز تاثیر نے بتایا کہ جس علاقے میں وہ قید تھے وہاں موجود القاعدہ کے ایک سینئر رہنما پر ڈرون حملہ ہوا، ان کا کمرہ اس گھر کے برابر میں تھا اور اس حملے وہ خود بھی زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ وزیرستان کے علاقے میر علی میں جہاں مجھے رکھا گیا تھا، اغوا کاروں کے لیے مجھے چھپانا بہت مشکل ہورہا تھا کیونکہ لوگوں میں یہ بات مشہور تھی کہ گورنر سلمان تاثیر کا بیٹا ازبکوں کے پاس ہے۔شہباز تاثیر نے بتایا کہ جس آدمی نے مجھے اغوا ء کیا تھا اس نے مجھے اپنے گھر میں چھپایا ہوا تھا۔شہباز تاثیر نے قید کے دوران پیش آنے والا ایک واقعہ بھی سنایا، انہوں نے بتایا کہ جس شخص نے مجھے اپنے گھر میں قید رکھا ہوا تھا اس کا ایک سے ڈیڑھ سال کا بچہ بھی تھا۔وہ بچہ اچانک کھیلتا ہوا اس کمرے میں آگیا جہاں مجھے قید رکھا گیا تھا اور اس نے کچھ ایسی حرکتیں کیں کہ میری ہنسی نکل گئی۔شہباز تاثیر نے بتایا کہ بعد ازاں جب مجھے دوبارہ باندھ کر کمرہ بند کردیا گیا تو میں نے سوچا کہ میں کتنے دنوں بعد ہنسا ہوں، میں تو اصل میں بھول ہی گیا تھا کہ میں ہنس بھی سکتا ہوں۔واضح رہے کہ اپنے والد سلمان تاثیر کے قتل کے بعد شہباز تاثیر کو 25 اگست 2011 کو لاہور سے اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے اس وقت اغوا کرلیا تھا جب وہ دفتر جارہے تھے۔ساڑھیچار سال تکقید میں رہنے کے بعد شہباز تاثیر کو رواں برس مارچ میں بازیاب کرالیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.