پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے مک مکا نے ملک کو نقصان پہنچایا ،جہانگیر ترین

تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جنگ لڑتی رہے گی ، پانامہ کیس پر دوبارہ عوام کے پاس جائیں گے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:51

پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے مک مکا نے ملک کو نقصان پہنچایا ،جہانگیر ..
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے ملک مکا نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے پی ٹی آئی کرپشن کیخلاف جنگ لڑتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ میں مکا مکا سے ملک کو نقصان تو ہوسکتا ہے فائدہ نہیں ان دونوں پارٹیوں کے مک مکا نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے اور آئندہ بھی لڑتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر دوبارہ عوامی رابط مہم شروع کررہے ہیں