سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرعوام کی خدمت کرونگا ، دیوان عباس بخاری
جمعہ 30 دسمبر 2016 19:45
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے آغاز سے پہلے پارٹی کی رائے لوں گا اوراس کی حمایت سے ان منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سیوریج اور پینے کے صاف پانی کامسئلہ کئی عشروں سے حل نہیں ہو سکا اوریہ اس وقت اس خطے کے یہی سب سے بڑے مسائل ہیں۔انہوںنے کہاکہ خاص طورپر میرے حلقے این اے 153 جلالپور پیروالہ کے لوگ بھی اس مسئلے سے بری طرح متاثرہوئے ہیں۔میں سیوریج لائنوں پر فوری توجہ دونگا جوٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں۔سیاسی مخالفین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اگرچہ انہوںنے میرے کاغذات نامزدگی کو مختلف فورمز پر چیلنج کیا تاہم میری خواہش ہو گی کہ اپوزیشن بھی ضلع کے مسائل کے حل کے لئے میرا ساتھ دے ۔میں مخالفین کااحترام کرتا ہوں اورامید رکھتا ہوں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ترقیاتی کاموں میں سیاست نہیں کریں گے اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ بھی نہیں کی جائے گی۔ہمیں عام آدمی کے مسائل کے حل اور ملتان کی ترقی کے لئے تعمیری کرداراداکرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ میں ایک ایسے سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں جو ہمیشہ سے ملتان کی سیاست میں فعال رہا۔سو میں کسی بھی حلقے کی جانب سے کسی غیرضروری مطالبے پر بلیک میل نہیں ہونگا۔مجھے امید ہے کہ اپوزیشن بھی رکاوٹیں پیدا نہیں کرے گی۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے بلدیاتی اداروں کے نظام کو بحال کردیا ہے جوخوش آئندبات ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کواختیارات بھی دیئے جائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرسکیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.