سرحد یونیورسٹی اور مجلس ادیان کا مشترکہ امن کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:08

پشاور۔30دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء)سرحد یونیورسٹی اور مجلس ادیان عالم پاکستان (فیتھ فرینڈز) کا مشترکہ امن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں تنظیم کے عہدیداران ،سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر مختلف مذاہب کے نمائندوں اور طلباء کی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے معاشرے میں امن ،بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے بگاڑ کی وجہ ایک دوسرے کے نظریات کے حوالے سے عدم برداشت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب عالم انسانیت اور امن کا درس دیتے ہیں ۔ہمیں نہ صرف دوسرے کے نظریات کا احترام کرنا چاہیے بلکہ دوسرے مذاہب کو بھی عزت واحترام کی نظر سے دیکھنا چاہیے۔اس موقع پر طلباء نے امن اور انسانیت کے حوالے سے ڈرامے بھی پیش کیئے۔

جنہیں شرکائے کانفرنس نے سراہا ۔طلباء نے اس موقع پر منعقد کیئے گئے پوسٹر مقابلے میں بھی حصہ لیا۔جن میں اقلیتوں کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔بعدا زاں مہمان خصوصی جناب روی کمار،مشیر خصوصی برائے وزیراعلیٰ ،تنظیم کے عہدیداروں قاری روح اللہ مدنی اور مولانا مقصود سلفی کو یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئیں۔تنظیم کی جانب سے وائس چانسلر کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔