تحریک انصاف نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس کو مستردکر کے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
پری پو ل رگنگ کے منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیںہونے دینگے،اے پی سی بلا کر متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا قائد حزب اختلاف میاں محمو دالرشید کی دیگر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس
ہفتہ 31 دسمبر 2016 14:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کو مسترد کر تے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے اور متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا ،ڈاکٹر نوشین حامد اور علی سلمان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔
میاں محمو دالرشید نے کہا کہ آئین سے متصام اور کالاقانون ہے جو راتوں رات جاری کیا گیا، ۔وائسرائے پنجاب شہباز شریف کے بنائے گئے اس قانون کوپنجاب کی 10کروڑ عوام مسترد کر تی ہے ،یہ پورے صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے ،میں صوبائی کابینہ اورشہباز شریف سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم اس آرڈیننس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپورآواز اٹھائیں گے ،یہ آرڈیننس نافذ کرکے بلدیاتی نظام کا گلا گھونٹ دیا گیاہے۔
ہم (ن) لیگ کی اس پری پو ل رگنگ کے منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیںہونے دیں گے،اس کیلئے جلد ہی تمام سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلاکر غوروخوض کریں گے اور مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،اے پی سی میں بلدیاتی نظام کے نو منتخب عہدیداران کو بھی شامل کریں گے ۔میاں محمو دالرشید نے کہا کمشنری نظام کانفاذ بلدیاتی اداروں کو بے اختیار اور بے توقیر کرنے کے مترادف ہے اور اس سے اداروں کی حیثیت صرف نمائشی ہو کر رہ گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.