پشاور میں خشک موسم کے باعث گلے اوربچوں میں نمونیہ کی بیماری میں اضافہ

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پشاور میں خشک موسم کے باعث نزلہ ‘زکام ‘گلے اور نومولودبچوں میں نمونیہ کی بیماری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کافی عرصہ سے بارشیں نہ ہونے وجہ سے پشاور میں گردوغبار کی کثرت کے باعث شہریوں کی بڑی تعدادمیں نزلہ وزکام اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے اور ڈاکٹروں کے کلینکوں اور ہسپتالوں میں عوام کا رش بڑھ گیاہے اسی طرح نامولود بچوں میں بھی نمونیہ کی شکایت بڑھ رہی ہے۔ طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خشک اور سرد موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھر سے باہر نکلنے پر منہ پر ماسک لگائیں اور موٹرسائیکل پر بچوں کو سوار نہ کرائیں اسی طرح مرغن غذائوں سے پرہیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :