عراقی سیکورٹی فورسز کا موصل میں ڈرون حملہ، داعش کے 20جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

عراقی سی ایچ فور ڈرون نے دریا دجلہ کے دائیں کنارے میں کرنش ریجن میں واقع داعش کے حراستی مرکز کو نشانہ بنایا ،حکام

اتوار 1 جنوری 2017 20:00

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) عراق سیکورٹی فورسز کے موصل میں ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 20جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے نینوی صوبے میں ایک سیکورٹی اہلکار نے انکشاف کیاہے کہ عراقی ڈرون طیارے نے موصل میں داعش کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا ہے جس میں 20جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک عراقی سی ایچ فور ڈرون طیارے نے دریا دجلہ کے دائیں کنارے میں کرنش ریجن میں واقع آئی ایس آئی ایس کے عسکریت پسندوں کے ایک حراستی مرکز کو نشانہ بنایا جس میں 20دہشتگرد مارے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اسطرح کے ڈرون ماڈل نے موصل میں دریا کے دائیں کنارے میں آئی ایس آئی ایس کی پوزیشن کو نشانہ بنایا ہے ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عراق کی مشترکہ فورسز موصل میں نینوی صوبے میں موصل میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور داعش سے مزید علاقوں کو کنٹرول واپس لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :